[ad_1]
میتھی دانہ ہندوستان اور پاکستان کے کھانوں میں استعمال ہونے والا عام مصالحہ ہے۔ اسی وجہ سے یہ تقریباً ہر گھر میں پایا جاتا ہے۔ یہ مصالحہ کھانوں کے علاوہ ہماری صحت کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔
خاص طور پر میتھی دانے کا پانی بنا کر خالی پیٹ پینے سے ذیابیطس 2 کنٹرول رہتی ہے اور جسم سے اضافی چربی بھی خارج ہوتی ہے۔
میتھی دانے کے پانی کی غذائی اہمیت
میتھی دانے کے پانی میں غذائی ریشہ، پروٹین، معدنیات جیسے آئرن، میگنیشیم، اور فاسفورس کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6 اور سی بھی ہوتے ہیں۔ میتھی کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات کے ساتھ فائٹونیوٹرینٹس بھی ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ گلیکٹومنن، ایک گھلنشیل ریشہ پایا جاتا ہے جو ممکنہ طور پر خون میں شوگر کم کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس کے چند فائدے ہم نیچے بتارہے ہیں۔
ہاضمہ تیز
میتھی کے بیجوں کا پانی ہاضمے کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس میں حل پذیر فائبر کی وجہ سے بدہضمی اور قبض جیسے مسائل کم ہوتے ہیں۔ یہ معدے کی سوزش کو بھی ختم کرتا ہے
بلڈ شوگر کو منظم رکھنا
میتھی کے بیجوں میں galactomannan مرکبات ہوتے ہیں، جو معدے میں شکر کے جذب کو کم کرکے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بنا کر خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ اسے خالی پیٹ پینے سے خون میں گلوکوز کی سطح منظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ میتھی کا پانی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ صبح کے وقت میتھی کے بیجوں کا پانی پینے سے کولیسٹرول کی سطح کو صحت مند رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مفید
میتھی کو galactagogue کے نام سے جانا جاتا ہے، یعنی یہ دودھ پلانے والی ماؤں میں دودھ کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کر سکتس ہے۔ اسے خالی پیٹ پینا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
جلد کی صحت
میتھی کے بیجوں کا پانی باقاعدگی سے خالی پیٹ پینے سے جلد کی صحت اور رنگت بہتر ہوتی ہے۔ اس کی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات آزاد ریڈیکلز سے لڑنے اور صحت مند جلد کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہیں۔
[ad_2]