37

ابھیشیک بچن نے شادی شدہ مردوں کو کیا مشورہ دیا؟

[ad_1]

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشیک بچن کا شادی شدہ مردوں کے لیے دیا گیا مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز 2024 میں اپنی حالیہ فلمی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے، ابھیشیک نے دلچسپ گفتگو کی۔

بیویوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے تمام مردوں کو مشورہ دیا کہ ’مردوں کو چاہیے کہ اپنی بیوی کی بات مانیں اور ویسا ہی کریں جیسا وہ کہتی ہیں‘۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جبکہ حال ہی میں یہ دونوں ایک ساتھ اپنی بیٹی کی سالگرہ مناتے بھی نظر آئے ہیں جس سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں تھیں جب دونوں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں الگ الگ نظر آئے تھے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں