18

ادرک کا پانی کن جادوئی خصوصیات کا حامل ہے؟

[ad_1]

کھانوں میں اگر ادرک نہ ہو تو اسے نامکمل سمجھا جاتا ہے کیونکہ ادرک ناصرف کھانے کا ذائقہ دوبالا کرتا ہے بلکہ بے شمار خصوصیات کا حامل بھی ہے۔

ادرک کا استعمال بہت سی ادویات میں بھی کیا جاتا ہے جبکہ ادرک کے ٹوٹکوں سے مختلف بیماریوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔

ادرک کا پانی کیوں ضروری ہے؟

ادرک ضروری غذائی اجزا اور بائیو ایکٹیو کمپاؤنڈ سے بھرپور ہوتا ہے جس میں وٹامن سی، وٹامن بی 6، پوٹاشیم اور میگنیشیم سمیت طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ جیسے جنجرول اور شوگول بھی پائے جاتے ہیں۔

ادرک میں موجود یہی غذائی اجزا سوزش سے بچاتی ہیں اور قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر نظام ہاضمہ کو بھی درست رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

ادرک کا پانی کیسے تیار کیا جائے؟

ادرک کے حسب ذائقہ ٹکروں کو پانی میں ابال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ چائے میں ڈال کر بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔

متلی کی شکایت کو دور کرے

ادرک کا پانی پینے سے متلی کی شکایت دور ہو سکتی ہے جبکہ یہ پیٹ کی خرابی کو بھی دور کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ادرک تیزابیت کی وجہ سے سینے میں ہونے والی جلن کو بھی دور کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

میٹابولزم کو بڑھائے

ادرک آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ موٹا کرنے والی کیلوریز کو جسم سے جلانے میں بھی مدد دیتا ہے جس کے سبب آپ کا وزن بھی کنٹرول میں رہ سکتا ہے۔

شوگر کو کنٹرول رکھے

اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو ادرک کا پانی آپ کیلئے مفید ہے کیونکہ یہ جسم میں قدرتی انسولین کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

زہریلے مادوں کو ختم کرے

ادرک کا پانی ایک طرح کا ڈی ٹاکس واٹر ہے جس کا استعمال ڈائیٹنگ کرنے والے افراد زیادہ کرتے ہیں۔

ادراک کا پانی جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ یہ پیشاب کی پیداوار کو بڑھا کر ناصرف گردوں کو صاف رکھتا ہے بلکہ جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں