38

انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ کب حل ہوَگا؟ تاریخ سامنے آگئی

[ad_1]

پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد سید نے کہا ہےکہ انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ تین ماہ میں حل ہونے کا امکان ہے۔

ایک بیان میں چیئرمین پاشا سجاد سید نے کہا کہ اگر واٹس ایپ پر میسج جارہا ہے لیکن تصویر نہیں تو امکان ہے مانیٹرنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگرانی یا فائروال کی تنصیب ہر ملک میں ہوتی ہے، شاید طریقہ کار میں کچھ کمی ہے، امریکا میں غلط مواد شیئر کرنے پر 10 منٹ کے اندر سکیورٹی اہل کار گھرپر آجاتا ہے۔

چیئرمین پاشا کا کہنا تھا کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ میں مسئلہ نہیں، فل ٹائم آئی ٹی ورکرز کو مسئلہ نہیں بلکہ پارٹ ٹائم آئی ٹی ورکرز کو فکسڈ لائن نہ ہونے سے مسائل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سافٹ وئiر ایکسپورٹ بورڈ نے انٹرنیٹ اسپیڈ کے سبب آئی کمپنیز کے پاکستان چھوڑنے کی بات مسترد کردی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں