37

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لاء کو غیر قانونی قراردے دیا

[ad_1]

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر پیپلز پاور پارٹی کا کہنا ہے کہ کوریا کے عوام مل کر مارشل لا کا مقابلہ کریں گے۔

نوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ کے بعد اپوزیشن جماعت کے ارکان پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوگئے ہیں۔

سیول سے خبر ایجنسی اور مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی بسوں نے پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔

جنوبی کوریا فوج نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کسی بھی سرگرمی یا جماعتوں کا داخلہ بند ہے۔مارشل لاء کمانڈ نے کہا کہ تمام میڈیا اور پبلشرز ہمارے کنٹرول میں ہوں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ طبی عملہ اور زیرتربیت ڈاکٹر 48 گھنٹے میں کام پر واپس آجائیں۔ مارشل لا کی خلاف ورزی پر بغیر وارنٹ گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییوول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں