46

زمبابوے کیخلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں

[ad_1]

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے پلئنگ الیون کا اعلان کردیا جب کہ قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 کل بلاوائیو میں کھیلا جائے گا، سیریز میں قومی ٹیم کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے بلاوائیو کے میدان پر شروع ہوگا، تیسرے میچ کے لیے 4 تبدیلیوں کے ساتھ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا بھی اعلان کردیا گیا۔

ٹیم مینیجمنٹ نے بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور اوپنر صائم ایوب، فاسٹ باؤلر حارث رؤف، اسپنر ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔

ان کی جگہ ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پلیئنگ11 میں کپتان سلمان آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں۔

ان کے علاوہ قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین، سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

گزشتہ روز سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی جب کہ قومی ٹیم کی تباہ کن باؤلنگ کے نتیجے میں پہلے بیٹنگ کرنے والی میزبان ٹیم صرف 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

قومی ٹیم کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 3 رنز دے کر 5 شکار کیے تھے، یہ کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی مختصر ترین طرز کی کرکٹ میں سب سے بہترین کارکردگی تھی۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی جب کہ میزبان ٹیم 165 رنز ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

اس سے قبل 28 نومبر کو پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔

دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ اس سے قبل پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز ہی بناسکی تھی۔

بعد ازاں، زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں