41

شادی میں ہری مرچوں کا حلوہ، مہمان حیران

[ad_1]

شادی کا کھانا ایک ایسی چیز ہوتی ہے جو برسوں تک یاد رہ جاتی ہے اسی لیے کئی افراد اپنی جمع پونجی کھانے پر لگادیتے ہیں تاکہ مہمان خوش ہوکر جائیں۔

اسی سلسلے میں کچھ افراد کھانے کی انوکھی ڈشز بھی رکھتے ہیں لیکن اب حال ہی میں بھارت میں ایک ایسی ڈش رکھی گئی جس نے سب کے ہوش اڑا دیے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جو ایک شادی کی تقریب کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کھانے کے پاس کھڑی ہیں اور حیران ہوتے ہوئے ایک ڈش سے متعلق پوچھ رہی ہیں۔

وہ ڈش ہری مرچوں کا حلوہ ہے جس حوالے سے خواتین استفسار کررہی ہیں کہ کیا یہ واقعی حلوہ ہے؟

ویڈیو بنانے والی خاتون کہہ رہی ہیں کہ ویسے تو یہاں میٹھے میں موجود ہر ڈش ہی دیکھی ہے لیکن ہری مرچوں کا حلوہ پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔

کمنٹس سیکشن میں ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر ہری مرچیں کھانی ہی ہیں تو حلوے کے بجائے اس کے پکوڑے رکھے جاسکتے تھے جب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ میں نے یہ حلوہ 2020 میں کھایا تھا اور یہ بے مثال تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں