[ad_1]
100 سے 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے مفت سولر پینل اسکیم کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولرپینل اسکیم کاافتتاح کردیا، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ فری سولرپینل اسکیم کا مقصدعوام کومہنگی بجلی سےمستقل ریلیف دیناہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فی یونٹ 14روپے سبسڈی سےپنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے، عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کیلئے ہی خرچ ہوں گے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔
صوبائی سیکرٹری انرجی کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا جبکہ 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے 52ہزار19صارفین کو 550واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو 1100واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا اور اسکیم میں شفافیت کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔
[ad_2]