[ad_1]
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو نئی الیکٹرک گاڑی فراہم کردی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی لگژری کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے پوپ فرانسس کو استعمال کے لیے ایک الیکٹرک پوپ موبائل فراہم کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس گاڑی میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، اس میں شیشے کی چھت کے نیچے ایک اونچی سیٹ لگائی گئی جہاں سے پوپ فرانسس عقیدت مندوں کو جواب دے سکیں گے۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا متعدد مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے بحران پر عالمی کارروائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل پوپ کے استعمال میں رہنے والی پوپ موبائل کو بھی اسی کمپنی نے تیار کیا تھا۔
اس سے قبل عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے ایک بار پھر غزہ میں نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ غزہ میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نسل کشی کے زمرے میں آنے کی تحقیقات کی جائیں۔
[ad_2]