12

پی ٹی آئی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کی عمران خان پر سخت تنقید، نوازشریف سے معافی مانگ لی

[ad_1]

پاکستان تحریک انصاف کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب جاوید بدر نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے نام کھلا خط لکھ کر ماضی میں کی گئی الزام تراشیوں پر معافی مانگ لی۔

جاوید بدر نے صدر مسلم لیگ ن کے نام لکھے کھلے خط میں کہا کہ نواز شریف سے اپنی گستاخیوں اور الزام تراشیوں پر معافی مانگتا ہوں، امید ہے میری غلطیوں کو جہالت اور نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گے۔

سابق میڈیا کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ خط کسی دباؤ، لالچ کے بغیر صرف آخرت کے ڈر اور ضمیر کی آواز پر لکھا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر قوم کے بچوں کی غلط سیاسی تربیت کی، ان بچوں کے والدین اور پوری قوم سے بھی معافی مانگتا ہوں۔

جاوید بدر نے لکھا کہ نواز شریف پر جھوٹے کیس بنوائے گئے، جیل میں رکھا گیا، اللہ تعالیٰ کا انصاف برحق ہے، نوازشریف کو دوبارہ عزت و مقام ملا۔

سابق میڈیا کورآرڈینیٹر پی ٹی آئی نے اپنے خط میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ہم نے سیاست میں زہر، نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشار بھرا، بانی پی ٹی آئی کو تب چھوڑا جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا گیا اور جب بشریٰ بی بی کو کرپشن کی کھلی اجازت دی گئی۔

جاوید بدر کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے خزانہ خالی کیا، انٹرنیشنل تعلقات خراب کیے، فوج کے خلاف شرانگیزی کی، ملک میں استحکام پر نواز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نواز شریف سے کبھی ملاقات ہوئی تو ان کے سامنے غلطیوں کا اعتراف کروں گا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں