14

علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

[ad_1]

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دے دیے اور حکم دیاکہ ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کریں۔

علی امین گنڈاپور کے علاوہ شبلی فراز، شہریار آفریدی، زین قریشی، کنول شوذب، طاہر صادق اور تیمور مسعود ملک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 5 دسمبر کو 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں