48

چیمپئز ٹرافی: توقعات سے بڑھ کر چیزیں سامنے آئیں گی: چیئرمین پی سی بی

[ad_1]

وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئز ٹرافی کے معاملے پر آج آئی سی سی کی میٹنگ ملتوی ہوگئی ہے جیسے ہی کچھ فائنل ہوگا آگاہ کردیں گے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے قوم کی توقعات سے بڑھ کر چیزیں سامنے آئیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ملک بھر میں موجود گراؤنڈز کی حالت بہتر کریں گے، جہاں گراؤنڈز نہیں ہیں وہاں جگہ خرید کر گراؤنڈ بنائیں گے اس کے لیے کام شروع کردیا ہے، ڈومیسٹک لیول پر ہر چیز کو امپاور کرنا ہے تاکہ ہمیں اچھے پلیئرز مل سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے پشاور کا اسٹیڈیم تیار ہوجائے خواہش ہے ان شہروں میں ٹورنامنٹس کرائیں جہاں نہیں ہورہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آج آئی سی سی کی میٹنگ ملتوی ہوگئی ہے جیسے ہی کچھ فائنل ہوگا آگاہ کردیں گے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے قوم کی توقعات سے بڑھ کر چیزیں سامنے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی میٹنگ میں ایسی کسی شرط پر بات نہیں کرسکتا جو قبل از وقت ہو، کوشش ہے کہ پاکستان کی کرکٹ اور عالمی کرکٹ کے لیے اچھا فیصلہ ہو، میں کوئی منفی بات کہہ کر معاملے کو خراب نہیں کرنا چاہتا ابھی اس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے، پاکستان ایک اچھا کردار ادا کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔

انہوں ںے کہا کہ اگر آئی سی سی کو کوئی نقصان ہوا تو دنیا بھر کی کرکٹ کو نقصان ہوگا تاہم مجھے امید ہے کہ چیزوں میں بہتری آئے گی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں