32

آسٹریلیا نے بھارت کو عبرتناک شکست دیدی

[ad_1]

آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پنک بال ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 19 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا، پنک بال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارت کی ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 7 بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخلہ نہ ہوسکے۔

بھارت کی جانب سے نتیش کمار ریڈی 42، کے ایل راہل 37، شبمن گل 31، ایشون 22، رشبھ پنٹ 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک 6، پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولانڈ 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور 157 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں بھارت دوسری اننگز میں 175 پر ہی ڈھیر ہوگئی اور کینگروز کو جیت کے لیے صرف 19 رنز کا ہدف ملا۔

ڈے اینڈ نائٹ پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ نے تیز ترین سنچری بنانے کا اپنا ہی پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑا، انہوں نے 111 گیندوں پر سنچری اسکور کی، ہیڈ نے 141 گیندوں پر 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،جس میں 4 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ مارنس لبوشین نے 64، ناتھن میکسوینی 39، عثمان خواجہ 13، الیکس کیری 15، اسٹیو اسمتھ 2، مچل مارش 9 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا اور محمد سراج نے 4،4 نتیش کمار ریڈی اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں