14

بھارت میں 40 سے زائد اسکولوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی

[ad_1]

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 40 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے بعد طلبہ کو گھر واپس بھیچ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بم کی دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسکولوں کی عمارتوں کے اندر متعدد بم نصب کیے گئے ہیں۔

مذکورہ ای میل میں لکھا ہوا ہے کہ بم چھوٹے ہیں اور بہت اچھی طرح سے چھپے ہوئے ہیں، جنہیں ناکارہ بنانے کے لیے 30000 ڈالرز کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل میں لکھا ہے کہ بموں سے عمارتوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا تاہم ان کے پھٹنے سے بہت سے لوگ زخمی ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب دہلی پولیس آئی پی ایڈریس کی جانچ کر رہی ہے اور ای میل بھیجنے والے کی تلاش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حکام بشمول ڈاگ اسکواڈ، بم ڈیٹیکشن ٹیموں اور مقامی پولیس نے اسکولوں میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔

ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اسکولوں سے ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں