14

بیٹے بہو کی طلاق کی خبریں، امیتابھ بچن بھی آخرکار بول پڑے

[ad_1]

بالی وڈ کی نامور جوڑی امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دو سالوں سے زیرِ گردش ہیں لیکن دونوں کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اب امیتابھ بچن نے ان افواہوں کے بیچ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکار نے ابھیشیک اور ایشوریا کے رشتے کی افواہوں سے تنگ آکر یہ ذومعنی پوسٹ کی۔

امیتابھ بچن نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا جو لوگ ہر لفظ میں اپنا مطلب تلاش کرتے ہیں وہ اپنی ذاتی زندگی کی بدقسمتی چھپا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں میں طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ارادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم ان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں