[ad_1]
وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔ عمران خان کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنےکا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان پرسوشل میڈیاکےذریعےلوگوں کوریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف بغاوت پر اکسانےکے الزامات ہیں۔
اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنےکا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کاٹرائل کرنے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈکے چیپٹر 6 اور 9 اے اور دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت کارروائی شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔
سی آر پی سی کے سیکشن 196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے اور مختلف جرائم پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری تقاضا ہوتا ہے۔
[ad_2]