40

شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری

[ad_1]

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول سے پہلے ہی براڈ کاسٹرز نے ایونٹ کا پرومو جاری کردیا۔

اسپورٹس کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پرومو میں بھارت کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور ویرات کوہلی) سے ویڈیو کا آغاز کیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں جنوبی افریقہ کے ڈی کاک اور ریزا ہینٹرکس، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور بھارت باؤلر جسپریت بمرا کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

20 سیکنڈ کی ویڈیو میں ’جلد آرہا ہے‘ بھی لکھا ہوا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایونٹ کے براڈکاسٹرز کو بھی آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کے باضابطہ اجرا کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

دوسری جانب، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق اب بھی حتمی طور پر کچھ طے نہیں ہوا ہے، بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کرتی دکھائی دیتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ’ہائبرڈ‘ ماڈل پر رضامند ہوچکا ہے۔

تاہم، دیگر رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کے لیے جو شرط عائد کی ہے، بھارت اس پر رضامند ہوچکا ہے ، جس کے تحت اگر بھارت میچز کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان بھی بھارت میں شیڈول کسی بھی ایونٹ میں نہیں جائےگا اور 3 سال تک دونوں ٹیموں کے دوران میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں، انہوں نے محسن نقوی کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں