12

اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ

[ad_1]

اسرائیلی افواج نے شام بھر میں فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کردیے، اسرائیلی حملوں میں شام کے دارالحکومت دمشق سمیت 3 بڑے ہوائی اڈوں اور دیگر اسٹریٹجک فوجی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں جنگ کی مانیٹرنگ کرنے والے انسانی حقوق کے ادارے ’ایس او ایچ آر‘ نے کہا ہے کہ جنوب مغربی شام میں درعا کے علاقے میں اسرائیلی فورسز نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے، حملوں میں ازرائے شہر میں 12ویں بریگیڈ کو ہدف بنایا گیا۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کو اسرائیلی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ ’شام میں 250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہ تاریخ میں شام پر سب سے بڑا حملہ تھا‘۔

رپورٹ کے مطابق دمشق میں اور اطراف میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، شامی شہری خوفزدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں