15

سعودی عرب اور بحرین میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

[ad_1]

پاکستانی شہری جو ملازمت کے لیے سعودی عرب اور بحرین جانا چاہتے ہیں، وہ دی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے یہ عمل انجام دے سکتے ہیں۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے سعودی عرب اور بحرین کے لیے افرادی قوت بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت میڈیکل پروفیشنلز سمیت دیگر ہنرمند افراد کو ان ممالک میں ملازمت کے لیے روانہ کیا جائے گا، مطلوبہ قابلیت اور تجربے کے حامل ملازمت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ملازمت حاصل کرنے کا عمل اوورسیز پاکستانیوں اور افرادی قوت کی وزارت کے تحت کام کرنے والی دی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

وہ میڈیکل پروفیشنلز خواتین و حضرات جو ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں ان کی عمر 50 سال سے کم ہونی چاہیے، ان کے لیے کسی بھی مستند طبی تعلیمی ادارے سے مطلوب قابلیت میں میڈیسن (ایم بی بی ایس) یا اِس کے مساوی سند کا حامل ہونا ضرور ہے۔

اس کے علاوہ امیدوار کے لے ایچ آئی ایم اے اے، آئی سی ڈی ٹین اے سی ایچ آئی، اے سی ایس تعارفی کورس کی تکمیل اور صحت یا انشورنس کے کسی بھی ادارے میں پروسیسر یا آڈیٹر آف انشورنس کلیمز کی حیثیت سے چار سال کا تجربہ لازمی ہے۔

تعمیرات کے شعبے کے لیے بھی ریکروٹنگ کی جارہی ہے، دلچسپی رکھنے والے افراد 18 دسمبر 2024 تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

شعبہ تعمیرات میں کام کرنے کے لیے مندرجہ ذیل کوالیفکیشن درکار ہوگی، لیباریٹر منیجر کی جاب کے لیے درخواست دہندہ کو بی ایس سی انجینیرنگ، بی ٹیک، گریجویشن، سول انجینیرنگ میں ڈپلوما آف ایسوسی ایٹ انجینیر کی ڈگری کا حامل ہونا چاہیے۔

امیدوار پانچ سال سپروائزری پوزیشن سمیت پندرہ سال کا تجربہ رکھتا ہو، لیب مینیجر اسٹاف کی نگرانی کے ساتھ ساتھ فیلڈ آپریشنز کا بھی نظم و نسق سنبھالے گا۔

لیباریٹری ٹیکنیشین کے لیے ایسوسی ایٹ انجینیرنگ میں تین سالہ ڈپلوما یا سائنس سے متعلق شعبے میں کالج ڈگری ہونی چاہیے، لیب ٹیکنیشین کنکریٹ، ایگریگیٹ، مٹی اور ایسفالٹ کی ٹیسٹنگ کے فرائض انجام دے گا۔

ملازمت میں دلچسپی لینے والے افراد oec.gov.pk پر درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، میڈیکل پروفیشنلز اور لیب مینیجر کو ایک ہزار روپے جبکہ لیب ٹیکنیشینز کو 500 روپے کا بینک چالان جمع کرانا ہوگا، آن لائن درخواست جمع کرانے کے عمل کے دوران ہی بینک چالان بھی جنریٹ ہوگا۔

اگر کیس امیدوار کو مزید معلومات حاصل کرنی ہے تو وہ او ای سی کی ہیلپ ڈیسک نمبر 0311-0011-632 پر یا This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر رابطہ کرسکتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں