36

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

[ad_1]

ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ 24 قیراط فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے تک جاپہنچی جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار 826 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 7 روپے تک پہنچ گئے۔

دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 400 روپے اور 2 ہزار 914 روپے پر برقرار رہیں۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ گئی اور فی اونس سونا 2 ہزار 662 ڈالر میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

اس طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 734 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 698 روپے ہو گئی تھی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی مہنگا ہو گیا، جس کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 221 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں