36

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا

[ad_1]

ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا ہے، 33 کروڑ ڈالر سماجی تحفظ کے پروگرام، تخفیف غربت اور 20 کروڑ ڈالر بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری پر خرچ کیے جائیں گے۔اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق منظور کیے گئے 20 کروڑ ڈالر کے منصوبے کے تحت 66 کلو واٹ گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے بجلی کے لائن لاسز کم ہوں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اعلامیہ کے مطابق 33 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان کو سماجی تحفظ کے پروگرام کے لیے فراہم کی جائے گی، یہ فنڈز پاکستان میں تخفیف غربت کے لیے استعمال کیے جائیں گے، اس رقم سے بینظر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی استعداد کار مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اے ڈی بی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے منظور کیے گئے 20 کروڑ ڈالر سے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جائے گا، رقم سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی(میپکو) اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کا ترسیلی نظام اپ گریڈ کیا جائے گا، منصوبے کے تحت صارفین کے لیے ایڈوانس میٹرز نصب کیے جائیں گے۔

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق منظور کیے گئے 20 کروڑ ڈالر کے منصوبے کے تحت 66 کلو واٹ گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے بجلی کے لائن لاسز کم ہوں گے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 4 سال کے دوران بجٹ سپورٹ کی مد میں 2 ارب 75 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 80 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں ملیں گے۔

آئندہ 3 مالی سال کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے سالانہ 65 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ ملنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے قرض پروگرام کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا، جس سے پاکستان کو بہتر فنانسنگ ملنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں