33

مناسب نیند کے حیرت انگیز فوائد جان لیں

[ad_1]

رات کی اچھی نیند کس کے دل کو نہیں بھاتی، یہ نہ صرف آپ کا مزاج خوشگوار بناتی ہے بلکہ آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے بھی پیدا نہیں ہونے دیتی، مگر مناسب دورانیے تک سونا آپ کے دل، وزن اور ذہن سمیت ہر چیز کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

اچھی نیند کے ایسے ہی فوائد کو جاننا یقیناً آپ کیلئے حیرت انگیز ثابت ہوگا۔

زیادہ خوبصورت نظر آنا

رات کی اچھی نیند آپ کی شخصیت کی کشش کو بھی بڑھا دیتا ہے، تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے شکار افراد دیگر لوگوں کے مقابلے میں صحت، کشش اور تھکن تینوں شعبوں میں بہت پیچھے نظر آتے ہیں، درحقیقت محققین کا تو کہنا ہے کہ نیند مفت اور موثر ترین بیوٹی ٹریٹمنٹ ہے اور یہ کہ اس کے فوائد عارضی نہیں بلکہ طویل المعیاد ہوتے ہیں، جبکہ مناسب نیند آپ کی جلد کو بھی بہترین رکھتی ہے تاہم طویل عرصے تک کم سونے سے بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے اور جھریاں وغیرہ چہرے کی خوبصورتی کو چھین لیتی ہیں۔

کم کھانا

مختلف سائنسی تحقیقات میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ نیند کی کمی بھوک اور وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب لوگ نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو وہ عام دنوں کے مقابلے میں پانچ سو کیلیوریز زیادہ کھا لیتے ہیں جوکہ موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔

بہتر فیصلے کرنے کی صلاحیت

کیا آپ کو فیصلے کرنے میں مشکل ہوتی ہے؟ اگر ہاں تو پھر اس کی ایک وجہ نیند کی کمی بھی ہے۔ میساچوسٹس یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق مناسب نیند لینے والے افراد بہترین فیصلے کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں، بلکہ ان کے فیصلے نیند کی کمی کے شکار افراد کے مقابلے میں چار گنا زیادہ کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ کوئی اہم فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی نیند اسے زیادہ موثر بناسکتی ہے۔

بری یادوں سے تحفظ

اگر آپ تکلیف دہ یادوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو آرام کرنے کی کوشش کریں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند سے بیداری کے دوران پیش آنے والے مشکل جذباتی تجربات کے اثر سے نکلنے میں مدد مل سکتی ہے۔ درحقیقت سونے کے دوران خواب دیکھنا منفرد دماغی کیمیکل کو متحرک کردیتا ہے جو رات بھر میں تکلیف دہ یادوں یا تجربات کا اثر ہمارے ذہنوں پر کافی حد تک کم کردیتا ہے اور یہ فائدہ صرف سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لینے والوں کو ہی ہوتا ہے۔

سیکھنے کی صلاحیت میں بہتری

ہوسکتا ہے کہ آپ سوچتے ہوں کہ پڑھنے یا اپنے سبق کو یاد رکھنے کا بہترین طریقہ رات بھر جاگنا ہے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ سات سے آٹھ گھنٹے تک اپنی آنکھوں کو آرام دینا زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔ کئی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ آرام سے سیکھنے سے متعلق ٹاسک میں فرد کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے اور ایک نئی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ نیند کا دورانیہ بھی اس حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے کچھ پڑھنے کے بعد سونے کو ترجیح دیں وہ زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے میں بھی کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔

زیادہ منظم شخصیت

کیا آپ نے کبھی نوٹس کیا ہے کہ جب آپ تھکے ہوئے ہوں تو ایک ہی جملہ بار بار بھی یہ سمجھے بغیر پڑھ لیتے ہیں کہ آپ کیا کررہے ہیں، اور یہی چیز آپ کے گھر یا دفتر میں بھی ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جب کوئی فرد نیند کی کمی کا شکار ہو تو وہ توجہ کی صلاحیت سے محروم اور منظم طریقے سے کسی کام کو کرنے میں ناکام ثابت ہوتا ہے۔

زیادہ بہتر ورزش

کیا ورزش کے بعد آپ کچھ زیادہ ہی تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں؟ اگر ہان تو اس کا ذمہ دار آپ کی نیند کی عادت ہے۔ درحقیقت نیند آپ کی ایتھلیٹک صلاحیت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق زیادہ نیند اور جسمانی کھیلوں میں بہتر کارکردگی کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے۔

جھگڑوں سے بچاؤ

جب آپ کی نیند خراب ہوتی ہے تو آپ کچھ زیادہ ہی چڑچڑے ہوجاتے ہیں اور اگر کم سونا عادت بن جائے تو یہ بدمزاجی آپ کی شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے شکار دیگر افراد کو اپنی خامیوں کا ذمہ در سمجھ کر ان سے بدلہ لینے کے منصوبے بنانے لگتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں مناسب نیند لینے والے افراد کی سوچ بھی تعمیری ہوتی ہے جبکہ کم سونے والے اپنی زندگی سے ناخوش اور کئی حالات میں تو خودغرضی کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں