[ad_1]
ہم میں سے بہت سے لوگ دن میں کم از کم ایک یا دو کپ کافی سے محضوظ ہوتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتہ ہے یہ صرف لطف اندوزی آپ کی عمر میں بھی اضافہ کرسکتی ہے۔
نئی تحقیق میں اس بات کے ثبوت سامنے آئے ہیں کہ کافی جہاں دیگر فوائد رکھتی ہے وہیں ممکنہ طور پر طویل صحت مند زندگی گزارنے کا امکان بھی فراہم کرتی ہے.
پرتگال کی کوئمبرا یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے یورپ، امریکا، آسٹریلیا اور ایشیا کے شرکاء پر مشتمل 85 سابقہ مطالعات کا جائزہ لیا جس میں شرح اموات اور صحت سے کافی کے تعلق کا تجزیہ کیا۔
مجموعی طور پر تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ تقریباً تین کپ کافی پینا اوسطاً فرد کی 1.84 سال کی اضافی عمر سے منسلک ہوتا ہے جبکہ باقاعدہ استعمال صحت میں بہتری اور سنگین بیماریوں سے محفوظ زندگی گزارنے کا امکان پیدا کرتا ہے۔
کوئمبرا یونیورسٹی کے نیورو سائنسدان روڈریگو کا کہنا تھا کہ روایتی طبی سفارشات میں بعض اوقات صحت مند بڑھاپے کیلئے کافی کے کردار کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ ہمارا جائزہ اس کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باقاعدگی سے کافی کا معتدل استعمال حیاتیاتی میکانزم کو بہتر بناتا ہے جو کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کمزور ہوجاتا ہے۔
[ad_2]