15

یوٹیوب صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

[ad_1]

یوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جو ان افراد کو زیادہ پسند آئے گا جو گیمز کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب صارفین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ملٹی پلیئر فنکشن کو آزما سکتے ہیں۔ یعنی آپ ایک گیم کو رئیل ٹائم میں دیگر افراد کے ساتھ ملکر کھیل سکیں گے۔

مگر صارفین کو یوٹیوب میں 100 سے زائد گیمز کے پلے ایبل کیٹلاگ تک رسائی نہیں مل سکے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہم نے ایک نئے ملٹی پلیئر فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس میں چند گیمز صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

بیان کے مطابق ملٹی پلیئر فیچر سے آپ رئیل ٹائم میں دیگر صارفین کے ساتھ گیمز کھیل سکیں گے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہم نے یوٹیوب پلے ایبلز کے لیے نئے فیچرز کی آزمائش شروع کی ہے اور مستقبل میں کافی کچھ متعارف کرایا جائے گا۔

ابھی ملٹی پلیئر فیچر میں صارفین کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل ڈیوائسز پر 2 گیمز لڈو کلب اور میجک ٹائلز 3 دستیاب ہیں۔

خیال رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے پلے ایبلز گیمز کو ستمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس وقت یہ گیمز یوٹیوب پریمیئم کے محدود صارفین کو دستیاب تھیں۔

بعد ازاں یوٹیوب پریمیئم کے تمام صارفین کو ان تک رسائی دی گئی جبکہ مئی 2024 میں کمپنی کی جانب سے یوٹیوب کے تمام صارفین کے لیے انہیں متعارف کرا دیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں