[ad_1]
شوہر کا قرض اتارنے کے لیے بیوی نے اپنا نومولود بچہ بھیج دیا پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے بچہ بازیاب کرا لیا۔
یہ واقعہ بھارت کی ریاست کرناٹک میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کا قرض اتارنے کے لیے مجبوراً نومولود کو فروخت کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ڈیڑھ لاکھ روپے میں بچے کو فروخت کیا۔ بچے کی گمشدگی دو دن بعد اس کے شوہر نے پولیس سے رابطہ کر کے بچے کے غائب ہونے کی رپورٹ درج کرائی اور بیوی پر شبہ ظاہر کیا۔
پولیس نے شوہر کی شکایت پر اس کی بیوی کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرا لیا اور ویلفیئر ہوم منتقل کر دیا ہے۔
خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ 3 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ کچھ دن پہلے بیوی نے کہا کہ ہم اپنے نومولود بچے کو کسی بے اولاد جوڑے کو فروخت کر کے قرض کی رقم ادا کر سکتے ہیں۔
شوہر کا کہنا تھا کہ بچہ بیچنے کی بات پر میں نے بیوی کو فوری منع کر کے کہا کہ ایسی بات سوچنا بھی نہیں لیکن پانچ دسمبر کو جب میں گھر واپس آیا تو بچہ گھر میں نہیں تھا اور اہلیہ نے پوچھنے پر جواب دیا کہ بچہ بیمار ہے اور اسے رشتے دار کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس بھیجا ہے۔
[ad_2]