9

مشہوربھارتی فلم اسٹارکو پولیس نے گرفتار کرلیا

[ad_1]

مشہور تامل فلم اسٹار اللو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان کی یہ گرفتاری حیدرآباد میں فلم ”پشپا2“ کے پریمیئر کے موقع پر مچ جانے والی بھگدڑ کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت کے سلسلے میں عمل میں آئی۔

بھارتی میڈیاکےمطابق ہلاکت کا یہ افسوسناک واقعہ 4 دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں 39 سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی جب کہ اس کے بیٹے سمیت کچھ دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کےپریمیئر میں اداکار اور ان کی ٹیم کی آمد کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر پولیس، سینٹرل زون، حیدر آباد پولیس، اکشنش یادو نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاندان کی شکایت پر بی این ایس سیکشن 105 اور 118 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گرفتاری کے بعد الوارجن کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں