30

واٹس ایپ کا 4 اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

[ad_1]

واٹس ایپ نے ویڈیو اور آڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے 4 اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کو 2 ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور روزانہ کروڑوں افراد آڈیو یا ویڈیو کال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

یہ نئے کالنگ فیچرز واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن اور موبائل ایپ صارفین کے لیے متعارف کرائے جائیں گے۔ ان میں سے ایک فیچر ویڈیو کالنگ ایفیکٹس سے متعلق ہے۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے 10 نئے ویڈیو کالنگ ایفیکٹس متعارف کرائے جا رہے ہیں جن سے آپ ویڈیو کالز کے دوران اپنی شخصیت کو تبدیل کرسکیں گے۔

ایک نیا فیچر گروپ کالنگ سے متعلق ہے اور یہ بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کسی ایک فرد یا مخصوص افراد کو منتخب کرکے ان کو کال کرسکیں گے۔

ابھی واٹس ایپ گروپ میں کال کرنے پر اس میں سب افراد شامل ہو جاتے ہیں مگر اس نئے فیچر سے آپ اپنے پسندیدہ افراد سے آرام سے بات کرسکیں گے اور دیگر کو اس علم بھی نہیں ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی کالنگ کے تجربے کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک نئے کالز ٹیب کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین آسانی سے کالز کرسکیں یا کال لنکس بناسکیں۔

چوتھا فیچر ویڈیو کالنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس فیچر کے تحت ہائی ریزولوشن ویڈیو ون آن ون اور گروپ کالز کے درمیان نظر آئے گی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم کالنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کا کام جاری رکھیں گے تاکہ آپ دنیا بھر میں معیاری پرائیویٹ کالز کرسکیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں