12

کیا سائرہ یوسف دوبارہ شادی کرنے جارہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے طلاق کے بعد خواتین پر دوسری شادی کرنے کے دباؤ کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ہمارے ملک میں طلاق کی شرح بڑھی ہے تو میرا خیال ہے کہ اب ہمارے بڑے اور کم سے کم میرے والدین تو اس بات کو قبول کر چُکے ہیں کہ انسان کے لیے ایک رشتہ ختم کرنے کے فوراً بعد نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا تو مجھ پر دوسری شادی کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ معاشرے کی طرف سے خواتین پر دوسری شادی کرنے کا دباؤ اب بھی اس لیے ڈالا جاتا ہے کیونکہ کسی بھی انسان کے لیے زندگی اکیلے گزارنا آسان نہیں ہے اور ہمارے معاشرے میں عورت کی زندگی میں مرد کی موجودگی کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان حقائق کے باوجود بھی اب ایسا لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لوگ اس بات کو قبول کرنا شروع ہو گئے ہیں کہ اگر کوئی عورت پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بعد دوسری شادی نہیں کرنا چاہتی تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سائرہ یوسف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ خواتین کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ میں نے خود مختار ہونے کی وجہ سے ہی اپنی زندگی کے بہت سے فیصلے کیے ہیں لیکن اگر کسی لڑکی کا خاندان بہت مضبوط ہے اور ہر طرح کے حالات میں اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار رہتا ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ لڑکی کو والد کا ساتھ میسر ہوتا ہے لیکن ہر لڑکی کا خاندان مضبوط نہیں ہوتا، اس لیے لڑکیوں کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے بہت ساری ایسی خواتین بھی دیکھی ہیں جنہیں خود مختار نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو چھوڑ کر دوسری شادی کرنی پڑی تو یہ فیصلہ بچوں کے حق میں کسی صورت بھی صحیح نہیں تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں بچوں کو ساتھ لے کر بھی نئی زندگی شروع کی جا سکتی ہے اور یہی سب سے زیادہ بہتر ہے۔

سائرہ یوسف نے کہا کہ میرے خیال میں شادی کرنے کا فیصلہ تب کرنا چاہیے جب انسان خود مختار ہو، جب وہ ذہنی و جذباتی طور پر شادی کرنے کے لیے تیار نہیں تو پھر بعد میں بہت مسئلے ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں اس لیے میں نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں