33

گھر کی دیواروں سے دیمک کا خاتمہ کیسے کریں؟

[ad_1]

اگر گھر کی دیواروں پر دیمک نظر آئے تو فورا یہ ٹوٹکے آزمائیں دیمک بھاگ جائے گی۔

سردیوں میں جہاں نمی گھروں میں تیزی سے پھیلتی ہے وہاں ایسے گھر جہاں سورج کی روشنی کا گذر نہ ہو تو وہاں نمی زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ اس نمی کے نتیجے میں دیمک دیواروں پرگھربنانے لگتی ہے۔

اگر آپ کو اپنے گھر کی دیواروں پردیمک کو اپنی مٹی کے گھر کا جالا پھیلاتے ہوئے نظر آئے تو فورا دیر لگائے بغیر ان گھریلو ٹوٹکوں کو اپنائیں تاکہ وہ دیواروں کے اندر داخل ہو کر انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گی اور آپ کا گھر محفوظ رہے گا۔

اورنج آئل
اورنج آئل مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہے۔ اگر اس تیل کو دیمک کے کچے گھروں پر پہلے سے ہی چھڑک دیا جائے تو دیمک بھاگ جاتی ہے اور واپس نہیں آتی۔ تاہم اس بات کو ذہن نشین رکھیں کہ اس تیل کو لگاتار کچھ دنوں تک دیواروں پرچھڑکتے رہیں، کیونکہ اگر دیمک زیادہ ہوتو اس کا اثر کم ہوجاتا ہے۔

بورک ایسیڈ سے پیسٹ تیار کریں
بورک ایسیڈ دیمک کو ختم کرنے کے لیے موثر ہے۔ بورک ایسیڈ کو سرکے میں ملا کر پیسٹ تیار کرلیں اور اسے چھڑی کی مدد سے دیواروں پر دیمک کے گھونسلوں پر لگائیں۔ اس سے بھی دیمک کو بھگانا آسان ہوجاتا ہے۔

یہ خصوصی اسپرے چھڑکیں
دیمک کسیلی اور تیز بو والی چیزوں سے بھاگتی ہے۔ لہذا آپ گھر میں ایک کارآمد اسپرے تیارکر سکتےہیں۔ نیم کے تیل میں کریلے کے رس کے ساتھ نمک بھی ملا دیں۔ اب ان تینوں چیزوں کو مکس کر کےاسپرے کی بوتل میں بھر کر دیمک والے گھروں اور ارد گرد کی دیواروں پر کئی دنوں تک لگاتار اسپرے کرتی رہیں۔ جہاں بھی دیواروں پرنمی نظر آئے اسپرے سے چھڑکاو کریں تو دیمک لگنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں