10

کیا آنکھیں خشک ہوجانا کسی بیماری کی علامت ہے؟

[ad_1]

آنکھوں کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے، جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں۔

آنکھیں خشک ہونے کی وجہ سے جلن، دھندلا پن، سوزش ہوسکتی ہے اس سے بچنے کے لیے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔

اس حوالے سے ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ آنکھیں خشک دو وجہ سے ہوتی ہیں، اگر آپ کے آنسو کے نظام میں کچھ مسائل ہوجائیں، دوسرا سر کی خشکی کی وجہ سے بھی سوزش ہوتی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ آج کل موسم خشک اور سرد ہے اس موسم میں خشکی زیادہ ہوتی ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ آنکھوں میں بھاری پن ہے اور پانی زیادہ آرہا ہے، دوسری وجہ ہمارا لائف اسٹائل اور اسکرین ٹائم کا بڑھنا ہے۔

ماہرین کے مطابق آپ ڈیوائسز سے جڑے ہوتے ہیں تو آپ کا پلک جھپکنا کم ہوجاتا ہے اس کی وجہ سے آنکھ بھگونے کا سسٹم متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ ہے کہ 6 سال سے کم عمر بچوں کو ڈیوائسز نہیں دینی چاہیے کیونکہ یہ بچوں کی گروتھ اور ذہنی نشونما کے لیے خطرناک ہے۔

اگر آپ کی پلکوں پر سوزش ہے تو صبح اٹھ کر آنکھیں زور زور سے میچیں تو سوزش سے آرام آجاتا ہے لیکن آنکھوں کو ہاتھ نہیں لگانا ہے۔

ڈیوائس استعمال کرتے ہیں تو آپ کو 20 کا فارمولا یاد رکھنا ہے یعنی آپ ہر 20 منٹ کام کرنے کے بعد 20 سیکنڈ کا بریک لیں اس سے آپ کو ریلیف ملے گا۔

ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اس سے بھی آرام نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں