9

معروف ٹک ٹاکر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

[ad_1]

اپنی شادی پر بے تحاشا پیسے خرچ کرکے لائم لائٹ میں آنے والے ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر رجب بٹ کو پنجاب وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے ان کے پارک ویو گھر سے حراست میں لے لیا ہے۔

ٹک ٹاکر کو اپنی شادی پر شیر کا بچہ گفٹ ملا تھا۔ رجب کو لائسنس کے بغیر غیر قانونی نومولود شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے ٹک ٹاکر کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ چوہنگ پولیس نے سب انسپکٹر ارسلان اعجاز کی مدعیت میں رجب علی پر پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ٹک ٹاکر کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق رجب علی نے اپنے گھر میں ممنوعہ جانور رکھے ہوئے ہیں جو کسی قسم کا لا اینڈ آڈر کا مسئلہ بن سکتا ہے۔ جبکہ ملزم کے پارک ویو گھر میں دوران تلاشی سلور رنگ کے ڈبے سے ایک رائفل 223 بور اور گولیاں بھی برامد ہوئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رجب بٹ اپنی شادی پر بے تحاشا پیسہ خرچ کرنے اور مہمانوں پر ڈالر لٹانے کی وجہ سے بھی خبروں میں تھے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں