11

اسرائیل کا آئرلینڈ میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

[ad_1]

اسرائیل نے آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے خلاف پالیسیاں بنانے پر آئرلینڈ میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی پورٹس کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ نے آئرلینڈ کی حکومت کی انتہائی اسرائیل مخالف پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی ملک میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا جب کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کی وزارت نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ڈبلن میں اسرائیل کے سفارت خانے کو بند کرنے کا فیصلہ آئرش حکومت کی انتہائی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان آئرلینڈ کی طرف سے کیے گئے ان متعدد اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں ایک فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنا اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیل پر عائد کردہ غزہ میں نسل کشی کے الزامات کی حمایت کرنا شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے صہیونی ریاست کے اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مخالف پالیسیوں کو جواز بنا کر اسرائیل کا آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ میں اس دعوے کو یکسر مسترد کرتا ہوں کہ آئرلینڈ اسرائیل مخالف ہے، آئرلینڈ امن و امان، انسانی حقوق اور عالمی قانون کا حامی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں