[ad_1]
پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی جبکہ ضلع مری میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 28 فروری تک ہوں گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب اسکول سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 24 دنوں پر مشتمل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
پنجاب کے اسکولوں میں معمول کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے تحت 11اور 12 جنوری کو بھی چھٹی ہوگی اور تمام اسکول 13 جنوری 2025 کو موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اسکولوں کی حدود میں فیس ماسک پہننے پر سختی سےعمل درآمد جاری رہے گا۔
دوسری جانب ضلع مری میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 28 فروری تک ہوں گی، محکمہ تعلیم نے مری میں یخ بستہ سردی کے باعث زیادہ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
[ad_2]