45

جنت مرزا اسکردو میں کریں گی شادی؟ کون ہوگا دلہا

[ad_1]

معروف ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام اسکردو میں شادی کریں گی اور تقریبات میں انتہائی قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کریں گی۔

جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے جنت مرزا نے بتایا کہ انہوں نے محض 6 برس کی عمر میں سیر و سفر کرنا شروع کیا، پہلی بار وہ 6 سال کی عمر میں والدین کے ہمراہ یورپ گئی تھیں۔

ان کے مطابق ان کے والد پولیس افسر ہیں تو انہیں مختلف ٹریننگ سمیت دوسرے کاموں کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سفر کرنا پڑتا تھا، اس لیے وہ اہل خانہ کے ہمراہ سفر کرتے تھے۔

ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے زیادہ تر کپڑے جاپان سے خرید کر آتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی بار اتنے کپڑے خریدیں کہ وہ 6 ماہ تک چل جائیں۔

انہوں نے جاپان کی زندگی سے متعلق بتایا کہ وہاں بینک مینیجر بینک میں جانے کے بعد قدموں میں آکر بیٹھ جاتے ہیں جب کہ وہاں کے پبلک ٹوائلٹس اتنے زیادہ صاف ہوتے ہیں کہ پاکستان کے فائیو اسٹارز ہوٹلز کے ٹوائلٹس بھی اتنے زیادہ صاف نہیں ہوتے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں یورپی ملک ناروے گھومنے کا شوق ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل انہیں ایک فضائی حادثے کی خبر دیکھنے کے بعد طیارے میں سفر کرنے سے خوف لگتا تھا لیکن اب آہستہ آہستہ ان کا خوف ختم ہونے لگا ہے۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جنت مرزا نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام اسکردو میں شادی کریں۔

انہون نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ پہاڑوں کے درمیان کھلے آسمان تلے ان کی شادی کی تقریبات ہوں، جس میں انتہائی قریبی رشتے دار اور دوست ہی شریک ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن علیشبا مرزا کا منصوبہ تھا کہ وہ اسکردو میں شادی کریں لیکن اب انہوں نے بھی یہی سوچا ہے کہ وہ وہاں شادی کریں گی۔

انہوں نے شادی سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم بتایا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی، اسکردو میں ہی تقریبات منعقد کریں گی۔

خیال رہے کہ 2022 میں جنت مرزا کی عمر بٹ نامی ٹک ٹاکر سے منگنی کی افواہیں بھی آئی تھیں اور بعد ازاں جنت مرزا نے منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی تھی۔

جنت مرزا نے واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی منگنی کن کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم انہوں نے انٹرویوز میں منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی تھی اور اس بات پر شکر کیا تھا کہ نکاح جیسے مقدس رشتے میں بندھنے سے قبل ہی انہیں اصلیت پتا چلی اور انہوں نے رشتہ ختم کردیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں