[ad_1]
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے 87 مقامی کھلاڑیوں کیٹگری تجدید کردی ہے۔
تجدید کی گئی پلاٹینم کیٹیگری میں 13 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں تین ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی (کراچی کنگز)، محمد عامر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) اور صائم ایوب (پشاور زلمی) کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹر اسامہ میر (ملتان سلطانز) کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔
عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، افتخار احمد، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور بابر اعظم (پشاور زلمی) کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں کل 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی شامل ہیں، کراچی کنگز کے تین، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے دو، دوجبکہ لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔
30 کھلاڑیوں کو گولڈ کیٹگری کا حصہ رکھا گیا ہے جن میں پشاور زلمی کے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ پانچ کھلاڑی ہیں جبکہ گولڈ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی ہیں۔
سلور کیٹگری میں شامل 16 کھلاڑیوں میں سے چار گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے تین کھلاڑی اس کیٹگری میں شامل ہیں۔ کنگز اور سلطانز کے پاس سلور کیٹگری میں دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ یونائیٹڈ کے پاس سلور کیٹگری کا ایک کھلاڑی ہے۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیے گئے 12 کھلاڑیوں میں سے تین، تین کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ایک کھلاڑی ہے۔
اس سے قبل جمعرات 12 دسمبر کو پی سی بی نے تمام چھ فرنچائزز کے لیے ٹریڈ ونڈو کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول دی تھی۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ کو ہونا ہے۔ ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگری کی تجدید۔
اسلام آباد یونائیٹڈ:
عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (تمام پلاٹینم) اعظم خان، سلمان علی آغا (دونوں ڈائمنڈ) فہیم اشرف، حیدر علی، قاسم اکرم، رومان رئیس (تمام گولڈ)، شہاب خان (سلور) حنین شاہ، شامل حسین، عبید شاہ (ایمرجنگ )
کراچی کنگز:
حسن علی (پلاٹینم )، محمد نواز، شان مسعود، شعیب ملک (تمام ڈائمنڈ) عرفات منہاس، انور علی خان، میر حمزہ، زاہد محمود، عرفان خان نیازی (تمام گولڈ) محمد عامر خان، محمد اخلاق ( دونوں سلور) سعد بیگ، سراج الدین (دونوں ایمرجنگ )
لاہور قلندرز:
فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (تمام پلاٹینم) عبداللہ شفیق (ڈائمنڈ) صاحبزادہ فرحان، زمان خان، مرزا طاہر بیگ، کامران غلام، جہانداد خان (تمام گولڈ)، احسن حفیظ بھٹی، محمد عمران جونیئر ، سلمان فیاض، سید فریدون محمود (تمام سلور)، طیب عباس ( ایمرجنگ )
ملتان سلطانز:
افتخار احمد، محمد رضوان، اسامہ میر (تمام پلاٹینم)، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، محمد علی، عثمان خان (تمام ڈائمنڈ)، احسان اللہ، طیب طاہر، شاہنواز دھانی، فیصل اکرم (تمام گولڈ)، علی ماجد ، یاسر خان (دونوں سلور)، آفتاب ابراہیم، محمد شہزاد (دونوں ایمرجنگ)
پشاور زلمی:
بابر اعظم، صائم ایوب (دونوں پلاٹینم)، عامر جمال، محمد حارث (دونوں ڈائمنڈ)، آصف علی، سلمان ارشاد، حسین طلعت، سفیان مقیم (تمام گولڈ)، عارف یعقوب، مہران ممتاز، عمیر آفریدی (تمام سلور) )، ایمل خان، علی رضا، محمد ذیشان (تمام ایمرجنگ)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
محمد عامر (پلاٹینم)، ابرار احمد، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حسنین (تمام ڈائمنڈ)، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، عمیر بن یوسف، سہیل خان، عمر امین (تمام گولڈ)، سجاد علی جونیئر، عثمان طارق، بسم اللہ خان، خواجہ محمد نافع (تمام سلور )، عادل ناز (ایمرجنگ ) ۔
[ad_2]