66

روزانہ کافی پینے کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

[ad_1]

ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی کا یومیہ استعمال نہ صرف مختلف طبی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ اس سے عمر میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق پرتگال کے ماہرین نے کافی کے استعمال پر کی جانے والی 50 مختلف ممالک میں کی جانے والی تحقیقات کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے تمام تحقیقات میں کافی کے استعمال کے فوائد اور نقصانات کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر اپنے نتائج نکالے۔

ماہرین نے اختتام پر تمام تحقیقات کے ڈیٹا کو ایک ماڈیول کے ذریعے جانچ کر نتائج نکالے، جس سے معلوم ہوا کہ کافی کا یومیہ استعمال صحت مند طویل زندگی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی کے یومیہ استعمال سے لوگوں کی زندگی میں 18 ماہ تک کا اضافہ ہوسکتا ہے اور مذکورہ عرصہ صحت مند زندگی پر مشتمل ہوگا۔

ماہرین نے وضاحت کی کہ دراصل کافی زندگی کو نہیں بڑھاتی بلکہ بیماریوں اور پیچیدگیوں کو ختم کرنے میں مددگار ہوتی ہے، جس وجہ سے انسان کی زندگی خود بخود بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر بیماریاں اور پیچیدگیاں نہیں ہوں گی تو انسان کے مرنے کے امکانات کم ہوں گے اور یوں انسان کی زندگی طویل ہو سکتی ہے۔

عام طور پر کافی کے زیادہ استعمال کو دماغی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے، یہ بھی تحقیقات میں بتایا جا چکا ہے کہ کافی کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

کافی کے زیادہ استعمال کو معدے کی خرابی، نیند نہ آنے جیسے مسائل دوسرے مسائل سے بھی جوڑا جاتا ہے، تاہم تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ کافی کا استعمال موٹاپے سے بچانے میں مددگار ہونے سمیت ذیابیطس سے بھی بچانے میں کردار ادا کرتا ہے۔

اب ماہرین نے بتایا ہے کہ کافی کا مسلسلہ اور یومیہ استعمال مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، جس سے انسان کی زندگی 18 ماہ تک بڑھ سکتی ہے۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ پانی کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ کافی کا مشروب استعمال کیا جاتا ہے، بعض خطوں میں کولڈ ڈرنک اور بعض میں چائے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے، تاہم مجموعی طور پر کافی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں