11

سول نافرمانی تحریک کب شروع ہوگی؟ شیر افضل مروت نے بتا دیا

[ad_1]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جن پاکستانیوں کو مارا گیا ہے ان کا خون بہا ادا کیا جائے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی جائے، سول نافرمانی تحریک تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔

نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا، اس وقت سیاسی عدم استحکام ہے، ہزاروں ورکرز جیلوں میں بند ہیں جب کہ معاشی استحکام سےبڑھ کر پاکستان کو آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ ریاستی اداروں کو اپنی حدود میں رکھنے کی ضرورت ہے، مسائل سنگین صورتحال اختیار کرچکےہیں، مذاکرات ناگزیر ہیں، 50، 50 افراد کےقتل کے بعد بھی ہم جرگےکرتے ہیں، یہ رواج ہے۔

شیر افضل نے کہا کہ جن پاکستانیوں کو مارا گیا ہے ان کا خون بہا ادا کیا جائے، یہ ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، سوگوار خاندانوں سے تعزیت کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل پارلیمانی کمیٹی کے ذریعےنکل آتا ہےتو ملک کے لیے سودمند ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی مکمل با اختیار ہے، عدلیہ کی آزادی، 9 مئی واقعات، مینڈیٹ چوری سب مذاکرات میں زیربحث آئیں گے، امید ہے کہ سیاسی قیادت دیرپا فارمولے پر رضامند ہوگی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں