61

صبا فیصل کا اپنے شوہر سے متعلق حیران کن انکشاف

[ad_1]

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ کئی سال قبل جب ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش کا وقت آں پہنچا، تب ان کے شوہر انہیں چھوڑ کر ’نیلام گھر‘ دیکھنے چلے گئے تھے۔

صبا فیصل نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ہاں بیٹے ارسلان کی پیدائش کے وقت کا واقعہ بیان کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں بیویاں عمر بھر نہیں بھلا پاتیں جب کہ شوہر باتوں کو یاد نہیں رکھتے، ان کی فطرت ایسی نہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے اپنا ایک واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ جس دن ان کے ہاں بیٹے ارسلان کی پیدائش ہونے والی تھی، اس دن انہوں نے شوہر فیصل کو بتایا کہ ممکنہ طور پر انہیں آج ہسپتال جانا پڑے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے بتائے جانےکے باوجود ان کے شوہر دفتر چلے گئے اور بعد میں انہیں والدہ لے کر ہسپتال پہنچیں، جہاں عملے نے ان کے شوہر سے متعلق دریافت کیا۔

صبا فیصل کے مطابق ہسپتال عملے کو بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر موجود نہیں اور پھر بچے کی پیدائش کے بعد دیر سے ان کے شوہر پہنچے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس زمانے میں موبائل فونز نہیں ہوتے تھے، اس لیے شوہر سے ان کا رابطہ نہیں ہو پایا لیکن جب وہ پہنچے تو ان سے دریافت کیا گیا کہ وہ کہاں غائب تھے۔

اداکارہ کے مطابق شوہر نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو بتایا کہ دفتر کے بعد وہ شام میں ’نیلام گھر‘ دیکھنے چلے گئے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر نے انہیں مزید بتایا کہ انہیں ایسے معاملات میں الجھن ہوتی ہے، اس لیے وہ چلے گئے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ جب وہ واپس آئیں تو انہیں خوشخبری سننے کو ملے۔

صبا فیصل کے مطابق مذکورہ بات کو کئی سال گزر گئے لیکن آج بھی انہیں یاد ہے کہ شوہر بچے کی پیدائش کے وقت ان کے ساتھ نہیں تھے اور بعض اوقات خواتین ایسی باتیں زندگی بھر نہیں بھلا پاتیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آج تک شوہر کو طعنے دیتی ہیں کہ ارسلان کی پیدائش کے وقت وہ ان کے ساتھ نہیں تھے۔

خیال رہے کہ ارسلان اداکارہ کے چھوٹے بیٹے ہیں اور ’نیلام گھر‘ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والا مقبول ترین ٹی وی شو تھا، جس کی میزبانی مرحوم طارق عزیز کرتے تھے۔

’نیلام گھر‘ کا آغاز 1975 میں کیا گیا تھا لیکن ایک دہائی کےبعد شو کا نام تبدیل کرکے ’طارق عزیز شو‘ رکھا گیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں