1

جاپانی قوم پر تنقید کرنا جنت مرزا کو مہنگا پڑ گیا

[ad_1]

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو جاپانی قوم پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔

جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے جاپان کی طرزِ زندگی کے بارے میں بات کی۔

پوڈکاسٹ کی میزبان حنا الطاف نے سوال کیا کہ ہم نے جاپان کے بارے میں سنا ہوا ہے کہ وہاں کے لوگ صفائی کا بہت خیال رکھتے ہیں تو اس بات میں کتنی سچائی ہے؟

ٹک ٹاکر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاپان میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں عوامی مقامات پر آپ کو کہیں کوئی کوڑا دان نظر نہیں آئے گا کیونکہ وہاں پر یہ اصول ہے کہ آپ گھر سے باہر کہیں بھی کچھ بھی کھائیں پیئیں گے تو جو بھی کچرا ہوگا اسے اپنے ساتھ گھر لے کر جائیں گے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ گھر لے جا کر بھی آپ اس کچرے کو ایک کوڑے دان میں نہیں ڈالیں گے بلکہ اگر آپ نے پانی کی بوتل پھینکنی ہے تو آپ اس بوتل پر لگا ہوا لیبل اتار کر الگ کوڑے دان میں ڈالیں گے، بوتل کو دبا کر بالکل سیدھا کرنے کے بعد الگ کوڑے دان میں ڈالیں گے اور اس کے ڈھکن کو الگ کوڑے دان میں ڈالیں گے۔

جنت مرزا نے بتایا کہ جاپان کے ایسے عجیب سے اصول کی وجہ سے وہاں ہر گھر میں 1 نہیں بلکہ 3 کوڑے دان رکھے جاتے ہیں اور ان میں اسی انداز سے کوڑا پھینکا جاتا ہے جیسے کہ میں نے ابھی ایک مثال دے کر بتایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جاپانی لوگ نفسیاتی ہیں کیونکہ ایسا کون کرتا ہے کہ کھانے پینے کے بعد کچرے کی ایک ایک چیز الگ الگ کر کے پھینکی جائے۔

جنت مرزا کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صفائی کے معاملے میں حساس ہونے پر جاپانی قوم کو تفسیاتی کہنے پر اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مسئلے کا حل ہے کیونکہ جاپان کے لوگ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں، وہ لوگ اپنے ملک سے وفادار ہیں، وہ لوگ بہترین ہیں اسی لیے دنیا انہیں جانتی ہے اور ان سے متاثر ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں