2

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت جان کر آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی

[ad_1]

میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 217 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

ویسے ان کی تصاویر دیکھ کر تو محسوس ہوتا ہے کہ وہ زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں کرتے کیونکہ وہ اکثر سادہ ٹی شرٹس ہی پہنے نظر آتے ہیں۔

مگر حالیہ برسوں میں مارک زکربرگ نے اپنا ذاتی انداز کو کافی حد تک بدلا ہے اور کئی مہینوں سے سونے کی ایک چمکتی چین ان کے گلے میں جھولتی نظر آتی ہے۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ آج کل مارک زکربرگ مہنگی سے مہنگی گھڑیاں پہننا بھی پسند کر رہے ہیں۔

آج کل وہ جو گھڑی استعمال کر رہے ہیں اس کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے۔

7 جنوری کو مارک زکربرگ نے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز میں مواد کی جانچ پڑتال کے حوالے سے فیکٹ چیکرز سسٹم کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

اس ویڈیو میسج میں مارک زکربرگ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اب اظہار رائے کی آزادی کو ترجیح دیں گے اور صارفین پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے گا۔

مگر اس ویڈیو میں ان کی کلائی میں جو گھڑی نظر آئی اس کی قیمت لگ بھگ 9 لاکھ ڈالرز (ڈھائی ارب پاکستانی روپے سے زائد) تھی۔

سوئس ساختہ ہینڈ میڈ گھڑی کی ریٹیل قیمت 8 لاکھ 95 ہزار 500 ڈالرز ہے اور ابھی اس میں ٹیکس شامل نہیں۔

سوئس کمپنی کی جانب سے ایسی 2 یا 3 گھڑیاں ہی ہر سال تیار کی جاتی ہیں اور ایک گھڑی کی تیاری کے لیے 6 ہزار گھنٹے لگتے ہیں۔

اس سے قبل دسمبر میں مارک زکربرگ کی کلائی میں Bulgari Octo Finissimo Ultra COSC نامی گھڑی نظر آئی تھی۔

یہ دنیا کی سب سے پتلی مکینیکل گھڑی ہے جس کی موٹائی محض 1.7 ملی میٹر ہے یا یوں کہہ لیں کہ یہ ایک دوسرے پر رکھے 2 کریڈٹ کارڈز سے بھی زیادہ پتلی ہے۔

اس گھڑی کی قیمت 5 لاکھ 30 ہزار ڈالرز (14 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے اور اب تک اس کے محض 20 یونٹ ہی تیار کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ستمبر 2024 میں مارک زکربرگ De Bethune DB25 Starry Varius Aérolite نامی بہت نایاب گھڑی پہنے نظر آئے تھے۔

اس گھڑی کا ڈائل ایک شہاب ثاقب سے تیار کیا جاتا ہے جس کا ڈیزائن کہکشاں جیسا ہوتا ہے جبکہ اس پر 24 قیراط سونے کے پتے موجود ہوتے ہیں۔

اس کا اسٹریپ مگرمچھ کی کھال سے تیار کیا جاتا ہے۔

اس گھڑی کی واضح قیمت تو معلوم نہیں مگر ایک تخمینے کے مطابق یہ کم از کم 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز کی ہوتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے مارک زکربرگ گھڑی پہننا پسند نہیں کرتے تھے۔

مگر مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے دوران وہ اننت امبانی کی گھڑی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں کبھی گھڑی خریدنا نہیں چاہتا تھا، مگر اسے دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ گھڑیاں تو زبردست ہوتی ہیں’۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں