[ad_1]
امریکا کی وسطی ریاستوں اور برطانیہ میں برفانی طوفان اور سخت سردی نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی وسطی ریاستوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جب کہ برفانی طوفان سے ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو میں 1400 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 11 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو ویلی میں ایک فٹ تک برف پڑگئی ہے، واشنگٹن میں 9 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے جس کے باعث اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈکے مختلف علاقوں میں بھی سخت سردی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرات منفی 11 تک گر گیا، شمالی آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہیں جب کہ مانچسٹر ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
[ad_2]