6

دانتوں کا علاج کروانے سے یادداشت بہتر ہو سکتی ہے، ماہرین کا بڑا دعویٰ

[ad_1]

طویل العمری میں ٹوٹے ہوئے دانتوں کو لگوانے یا دانتوں کی مختلف بیماریوں اور مسائل کا علاج کروانے سے یادداشت بہتر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ماضی میں کی جانے والی متعدد تحقیقات میں دانتوں کی بیماریوں اور مسائل کو امراض قلب اور امراض دماغ سے جوڑا جا چکا ہے اور پہلے بھی ماہرین تجویز کر چکے ہیں دانتوں کی بہتر صحت متعدد طبی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ہوتی ہے۔

اب امریکی ماہرین کی جانب سے چینی افراد پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خصوصی طور پر ضعیف العمری میں دانتوں کی صحت بہتر رکھنے یا ان کا علاج کروانے سے یادداشت بہتر ہو سکتی ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے 28 ہزار کے قریب 65 سال یا اس سے زائد عمر کے چینی رضاکاروں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

مذکورہ تمام رضاکاروں نے ٹوٹے دانتوں کے امپلانٹس سمیت دیگر پروسیجرز کروا رکھے تھے۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کی یادداشت کا جائزہ لیا اور پھر ان رضاکاروں کی یادداشت کا موازنہ اسی عمر کے ایسے افراد سے کیا جنہوں نے کبھی دانتوں کا علاج نہیں کروایا تھا۔

ماہرین نے پایا کہ جن ضعیف العمر افراد نے ڈینچر سمیت دانتوں کے علاج کے لیے دوسرے پروسیجرز کروائے، ان کی یادداشت ایسے افراد کے مقابلے میں بہتر تھی جنہوں نے ٹوٹے دانتوں کو کبھی ٹھیک کروایا نہ انہوں نے کبھی کوئی پروسیجر کروایا۔

ماہرین کے مطابق دانتوں کا براہ راست تعلق یادداشت سمیت دیگر پیچیدگیوں سے ہے اور صحت مند دانت اچھی صحت کے ضامن ہوتے ہیں۔

ماہرین نے مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور بھی دیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں