[ad_1]
جو بچے بھاری بیگ اٹھا کر اسکول جاتے ہیں وہ صحت کے مختلف مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں، بشمول کمر میں درد، پٹھوں میں تناؤ اور جسمانی وضع میں خرابی۔یہ مسائل وقت کے ساتھ بڑھ سکتے ہیں اور مزید سنگین مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔
ذیل میں کچھ صحت کے مسائل درج کیے جارہے ہیں جو ایسے بچوں کو لاحق ہوسکتے ہیں جو روزانہ بھاری بیگ اٹھا کر اسکول جاتے آتے ہیں ۔
کمر درد:
بھاری بیگ بچے کی ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے کمر میں درد رہ سکتا ہے۔
پٹھوں کا تناؤ:
بھاری بیگ بچے کے کندھوں، کمر اور گردن کو کے پٹھوں کر متاثر کر سکتے ہیں۔
جسمانی وضع میں خرابی:
بچے اضافی وزن کے احساس کو کم کے لیے آگے جھک جاتے ہیں اور ان کی جسمانی وضع کو مستقلاً تبدیل کرسکتا ہے۔
سر درد:
بچوں کو بھاری بیگ اٹھانے سے سر میں درد ہو سکتا ہے۔
سُن ہونا:
اگر بیگ کے تنگ اور پتلے پٹے ہوں تو بچوں کو اپنے ہاتھوں میں سُن یا چُبھنے کا احساس ہو سکتا ہے۔
احتیاط
سب سے اول احتیاط یہ کریں کہ جتنا ممکن ہو کم سے کم کتابیں بیگ میں ڈالنے کی کوشش کریں، صرف وہی کتابیں لے جائیں جو متعلقہ دن پڑھائی جائیں گی۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیگ جسم کے ساتھ لگا ہوا ہو اور فٹنگ کا ہو جبکہ پیٹھ کے بیچ میں یکساں طور پر متوازن اور آرام دہ ہو۔
کندھے کے دونوں پٹے استعمال کریں۔
خریدتے وقت پہیوں والے بیگ کو ترجیح دیں۔
اگر آپ کا بچہ کمر میں درد یا اپنے بازوؤں یا ٹانگوں میں سُن کے احساس یا کمزوری کی اطلاع دے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
[ad_2]