6

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات دلانے میں مددگار طریقے

[ad_1]

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے آپ کے چہرے کو بوڑھا اور تھکا ہوا ظاہر کر سکتا ہے۔ اس کی عمومی وجہ تھکان کو خیال کیا جاتا ہے۔ تاہم، بڑھتی عمر، جینیات، آنکھوں کی تھکان، اینیمیا، پانی کی کمی، سورج میں زیادہ وقت گزارنا اور طرزِ زندگی کے دیگر عوامل بھی اس کا سبب ہوسکتے ہیں۔

اکثر یہ سیاہ حلقے تشویش کا باعث نہیں ہوتے اور کسی قسم کا علاج کرانے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ ہوسکتا ہے کہ یہ حلقے آپ کو پریشان کریں مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ان کی موجودگی انسانی شخصیت کے لیے معمول کا حصہ ہے۔

عموماً آنکھوں کے نیچے موجود سیاہ حلقوں کو تھکاوٹ کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے مگر نیند کی کمی، تناؤ، تمباکو نوشی، پانی کی کمی یا سورج میں زیادہ گھومنے اور خاندان میں تاریخ جیسی وجوہات بھی اس مسئلے کا باعث بنتی ہیں۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ان حلقوں سے نجات پانا زیادہ مشکل نہیں اور چند آسان طریقوں سے ایسا ممکن ہے۔

مناسب نیند

ناقص نیند یا نیند کی کمی کے باعث آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمودار ہو جاتے ہیں تو اس کا حل بھی آسان ہے۔ اچھی نیند کو یقینی بنانے سے آنکھوں کے گرد بننے والے حلقوں کی رنگت کو مدھم کرنا ممکن ہوتا ہے۔

سوتے وقت سر اونچا رکھنا

کچھ افراد کی آنکھوں کے گرد حلقے سونے کے انداز کی وجہ سے بھی بنتے ہیں تو سر کے نیچے چند تکیے رکھ کر سونے سے اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے۔ سونے کے انداز کے باعث آنکھوں کے گرد سیال جمع ہو سکتا ہے جو ان حلقوں کی وجہ بنتا ہے۔

سورج کی روشنی سے تحفظ یقینی بنائیں

سورج کی روشنی سے جِلد کو تحفظ فراہم کرکے بھی آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات ممکن ہے۔ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے آنکھوں کے حلقوں کی رنگت مزید گہری ہو جاتی ہے تو کوشش کریں کہ گھر سے باہر نکلتے وقت سن گلاسز اور سن اسکرین کا استعمال کریں جبکہ ٹوپی پہننا مت بھولیں۔

کھیرے کے ٹکڑے اور ٹی بیگ

کھیروں کے ٹکڑے آنکھوں پر لگانے سے بھی آنکھوں کے سیاہ حلقوں کی رنگت کو مدھم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کی وجہ تو واضح نہیں مگر ممکنہ طور پر کھیروں کے ٹکڑوں کی ٹھنڈک سے آنکھوں کی سوجن میں کمی آتی ہے۔ اسی طرح ٹی بیگز سے بھی یہ فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹی بیگز کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اور پھر آنکھوں پر 5 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے آنکھوں کے گرد خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے اور سیال کی مقدار گھٹ جاتی ہے۔

وٹامن سی کا استعمال

وٹامن سی سے جسم میں کولیگن نامی ہارمون بننے کا عمل تیز ہوتا ہے۔ یہ ہارمون آنکھوں کے گرد حلقوں کی رنگت کو مدھم کرتا ہے، تو وٹامن سی سے بھرپور غذائیں جیسے مالٹے، لیموں، امرود، پپیتا یا دیگر کا استعمال فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

وٹامن K

یہ وٹامن بھی آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں، دھنیے اور پودینے میں اس کی مناسب مقدار ہوتی ہے اور ان کا استعمال عادت بنانے سے سیاہ حلقوں سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

مناسب مقدار میں پانی پینا

زیادہ مقدار میں پانی پینے سے بھی اس مسئلے سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ چائے، دودھ اور جوسز کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں