3

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، ساجد خان کی لمبی چھلانگ

[ad_1]

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، بولرز میں ساجد خان کی 18 درجے کی لمبی چھلانگ، نعمان علی بھی دو درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے، جسپریت بومرا بدستور سرفہرست ہیں جبکہ بیٹرز میں جو روٹ کا پہلا نمبر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیس پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی،بولرز میں پاکستان کے نعمان علی ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے، ساجد خان نے 18 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر 23ویں پوزیشن حاصل کرلی، نعمان علی کا 2 درجہ ترقی کے بعد 9 واں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے جسپریت بمرا بدستور ٹیسٹ بولرز میں سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا دوسرا نمبر ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا اور ان کے ہم وطن ہیری بروکس کا دوسرا نمبر ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی 4 درجے تنزلی ہوگئی، وہ 16 ویں نمبر پر آگئے جبکہ سعود شکیل اور محمد رضوان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، سعود 8ویں اور رضوان 18 ویں نمبر پر آگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دی تھی، جس میں پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی تھیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں