3

متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ کیوں رکھا؟ چاہت فتح علی کا عدالت جانے کا اعلان

[ad_1]

سوشل میڈیا پر گانے گاکر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے متھیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردیے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے متھیرا کی کمر پر نہیں بلکہ متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ رکھا تھا، شو ہِٹ ہوگیا تو اب مجھ پر ہراسگی کا الزام عائد کررہی ہیں، میں نے ان کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے وکیل سے رجوع کر لیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں چاہت فتح علی نے کہا کہ متھیرا اب سوشل میڈیا پر آکر میرے خلاف باتیں کر رہی ہیں جب کہ انہوں نے خود منت سماجت کرکے مجھے اپنے شو میں مدعو کیا تھا اور شو بہت اچھا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دورانِ انٹرویو متھیرا نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ نے 52 گانے ریلیز کیے، اتنی جلدی اتنے سارے گانوں کی شوٹ کیسے کی؟ تو میں نے کہا کہ شو کے بعد بتاؤں گا اور جب شو ختم ہوا تو فوٹو سیشن کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس وقت کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے اس میں واضح ہے کہ میں نے نہیں بلکہ متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ رکھا تھا جس پر میں نے انہیں سیدھا کیا اور کہا کہ اس طرح تصویر کھنچواتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دوسری ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ویڈیو میں متھیرا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میرا گانا کیسے شوٹ ہوتا ہے، گانے کی شوٹنگ کے دوران متھیرا نے بھی خوب انجوائے کیا جسے سب دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شو کے دوران مجھ سے اتنے سوال کیے لیکن میں نے ہنس کر جواب دیا تاکہ شو ہٹ ہو جب شو ہٹ ہو گیا تو متھیرا مجھ پر ہراسگی کا الزام عائد کر رہی ہیں، میرے خلاف بیان دے رہی ہیں، خاموش نہیں ہو رہیں، میں نے انہیں ہراساں نہیں کیا، میں نے اپنے وکیل سے رجوع کر لیا ہے، میں انہیں عدالت میں لے کر جاؤں گا۔

چاہت فتح علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ متھیرا نے مجھ پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ میں شو پر اپنی ٹیم کے ساتھ گیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تمام ویڈیوز میری نہیں، یہ ویڈیوز متھیرا کے شو کی ٹیم نے ریکارڈ کیں اور جاری کیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں