[ad_1]
اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ انہیں بے غرض اور خواتین کی عزت کرنے اور انہیں ہمدردی دینے والے مرد پسند ہیں۔
کبریٰ خان نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے پسندیدہ مرد کی خصوصیات اور دوران شوٹنگ پیش آنے والے پیرا نارمل یا غیر معمولی واقعات سے متعلق تجربات شیئر کیے۔
اداکارہ نے ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈراما سیریل ’صنف آہن‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ شوٹنگ کے لیے انہیں اور دیگر کاسٹ کو 3 ماہ کے لیے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں قیام کرنا پڑا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے دوران ہمیں سخت ٹریننگ اور کورسز کا سا منا کرنا پڑا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہمیں 4 کلو کی جی تھری گن کے ساتھ بھاگنے کی عادت ہوگئی تھی، جب کہ ڈرامے کے اختتام تک وہ گن کے ساتھ بآسانی پہاڑ بھی چڑھ جاتی تھیں۔
انہوں نے مختلف ڈراموں کی شوٹنگز کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے غیر معمولی واقعات کا بھی ذکر کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراما سیرل ’سنگ مرمر‘ کی شوٹنگ کے دوران میں سوات میں موجود تھی کہ اسی ہوٹل میں موجود ان کی ایک ساتھی کی کال آئی کہ زلزلہ آگیا ہے، جب کہ انہیں زلزلہ محسوس نہیں ہوا، تاہم جب انہوں نے اپنی ددوستے کے کمرے میں جا کر دیکھا تو صرف اسی کا بیڈ ہل رہا تھا۔
اسی طرح کے ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک روز میں اپنی والدہ سے فون پر بات کرتے ہوئے نیل پالش لگا رہی تھی، جیسے ہی پالش میز پر رکھ کر پلٹی تو ایسا محسوس ہوا کہ نیل پالش کی بوتل ہوا میں اڑ رہی ہے، تاہم جب پیچھے مڑی تو ایسا لگا کہ کسی نے بوتل واپس جگہ پر رکھ دی۔
اداکارہ نے مردوں کی خصوصیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمدرد، بے غرض،عقل مند اور خواتین کی عزت کرنے والے مرد پسند ہیں۔
[ad_2]