3

راکھی ساونت کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

[ad_1]

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی ایک بار پھر تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ’چُلبُل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مقابلہ حسن میں حصہ لیں تو مقابلہ جیت جائیں گی۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بھی خوبصورت ہیں لیکن ہانیہ عامر زیادہ پیاری ہیں، وہ خوبصورت اور ’چُلبُلی‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سلمان خان کو فون کرکے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کا کہا ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے سلمان خان کو کہا کہ وہ پاکستان سے ہانیہ عامر جیسی خوبصورت لڑکی کو دیکھیں اور ان کے ساتھ کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کو کہا کہ وہ کیا بھارت کی ’تھکیلی‘ لڑکیوں کو ہیروئن بنا کر ان کے ساتھ کام کرتے رہتے ہیں، وہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کریں۔

راکھی ساونت نے ایک یوٹیوبر سے بھی بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں اور کہا کہ اگر اداکارہ مقابلہ حسن میں حصہ لیں تو وہ مقابلہ جیت جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر گڑیا کی طرح دکھتی ہیں، وہ بہت خوبصورت ہیں، انہیں وہ بہت پسند ہیں، وہ ان کے ڈرامے بھی دیکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت گزشتہ چند ہفتوں سے مسلسل سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی خوبصورتی پر بات کرتی آ رہی ہیں، انہوں نے کچھ دن قبل ہانیہ عامر کو ڈانس کا چیلنج بھی کیا تھا۔

بعد ازاں راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ہانیہ عامر سے ملنے کے لیے پاکستان پہنچ گئیں لیکن ہانیہ عامر ان سے ملنے نہیں آئیں۔

راکھی ساونت نہ صرف ہانیہ عامر بلکہ پاکستانی اداکار دودی خان اور مفتی قوی کی جانب سے شادی کی پیش کش کیے جانے اور ان کی شادیوں کی پیش کش کو قبول کرنے کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں