2

نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

[ad_1]

نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے اخراجات کا تخمینہ کتنا ہوگا؟ اس سلسلے میں اگلے مرحلے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

وفاقی سرکاری ملازمین کے نئے مالی سال کے بجٹ تخمینوں پر کام کے اگلے مرحلے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

آسامیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوجائے گی ، وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے آسامیوں کی تفصیلات 6 فروری تک مانگی ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نےمنظور شدہ،پر اورخالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایات جاری کی تھیں۔

دستاویز میں کہا گیا کہ تمام غیرضروری آسامیاں ختم اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کا فیصلہ ہوا ہے، کسی بھی وزارت، ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سےمشروط ہوگی اور 3سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیوں کی نشاندہی اور ختم کرنے کی ہدایت کردی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں