
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے ملاقات کی ہے۔
ایوانِ صدر کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، بحرین کی لیڈر شپ کا حالیہ دورۂ پاکستان دو طرفہ تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے۔
صدرِ مملکت نے بحرین کو یو این سیکیورٹی کونسل کی رکنیت پر مبارک باد دی اور پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بحرین کے اظہارِ یکجہتی پر اظہارِ تشکر کیا۔
Content retrieved from: https://dailypakistan.com.pk/18-Dec-2025/1896402.